ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے سنبھالا نئے بحریہ سربراہ کا عہدہ 

ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے سنبھالا نئے بحریہ سربراہ کا عہدہ 

Sat, 01 Jun 2019 11:12:27    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے جمعہ کو ہندوستانی بحریہ کے 24 ویں سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔وہ ایسے پہلے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ ہیں جو فوج منظم کریں گے۔انہوں نے ایڈمرل سنیل لامبا کی جگہ لی ہے۔تقریبا چار دہائی کے بہترین کیریئر کے بعد لامبا ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔اس اہم عہدے پر تقرری سے پہلے سنگھ وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ایف او سی۔ان۔ سی) تھے۔سنگھ کے فروغ کے لیے انڈمان نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف وائس ایڈمرل بل ورما نے ترجیحات کی بنیاد پر چیلنج کیا تھا۔ حالانکہ وزارت دفاع نے وائس ایڈمرل ورما کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد سنگھ نے فوجی ٹربیونل کا رخ کیا تھا۔سیکورٹی فورسز ٹریبونل نے نئے بحریہ سربراہ کے طور پر ایڈمرل سنگھ کے ذمہ داری سنبھالنے کو ہری جھنڈی دے دی اور کہا کہ اس عہدے پر ان کا قائم رہنا معاملوں میں سماعت کے نتائج پر انحصار کرے گا۔ٹریبونل نے معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 17 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ایڈمرل سنگھ کے اس عہدے پر نومبر 2021 تک رہنے کا امکان ہے۔


Share: